ہندوستان میں مسلم خواتين كا اجتماع

IQNA

ہندوستان میں مسلم خواتين كا اجتماع

14:23 - May 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1784049
بين الاقوامی گروپ گزشتہ روز ہندوستان كی رياست " كرناٹك" كے شہر مينگلور" میں مسلم خواتين كا بہت بڑا اجتماع ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " Times of India" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اجتماع ہندوستان كی مسلم خواتين كی انجمن كی كوششوں سے منعقد ہوا تھا۔ اس اجتماع كے انعقاد كا مقصد اسلام كی حقيقی اقدار كی ترويج اور ان پر عمل بتايا گيا ہے۔ يونيورسٹی كی پروفيسر "رخسانہ اولال" نے سماجی برائيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ معاشرہ، اسلام كی حقيقی اقدار سے بہت دور ہو گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ صرف اسلامی اور عربی نام ہی مسلمان ہونے كی علامت نہیں ہے بلكہ مسلمان وہ ہے جو قرآن مجيد كا مطالعہ كرے اور قرآنی تعليمات اور پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت پر عمل كرے۔ انہوں نے كہا كہ تمام افراد معاشرے كی اصلاح كے ذمہ داری ہیں۔ ہندوستان كی مسلم خواتين كی انجمن كی عہديدار ماجدہ مومن نے لوگوں كی خدمت كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ انسانوں كی خدمت كریں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ عورتوں كو سماجی امور میں بھی بھرپور شركت كرنی چاہیے۔
412053
نظرات بینندگان
captcha