بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان كے صوبے نيمروز میں اسلامی كتابوں اور اہم علمی ماخذ كو دريا برد كرديا گيا ہے۔ اس اقدام كی وجہ یہ بيان كی گئی ہے كہ ان كتابوں میں تفرقہ اندازی پر مشتمل مطالب موجود تھے۔ كابل، قندھار، مزار شريف اور ہرات كے پيش نمازوں نے اس اقدام كی مذمت كی ہے۔ نيمروز كے گورنر اور اس صوبے كی علماء كونسل كو مطلع كیے بغير مبينہ طور پر ان كتابوں كو نابود كر ديا گيا ہے۔
ياد رہے كہ حكومت افغانستان نے وعدہ كيا ہے كہ وہ اس واقع كی مكمل تحقيق كرے گی۔
413443