بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " صوت العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد عراق كے ادارہ وقف كی كوششوں سے تعمير كی گئی ہے۔ عراق كے شيعہ ادارہ وقف كے انچارج " صالح سالم" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مسجد كے محراب اور ديواروں كو قرآنی آيات كی نقاشی سے مزين كيا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد میں بچوں اور جوانوں كی قرآنی تعليم كے لئے ايك سنٹر اور ايك اسلامی لائبريری بھی قائم كی گئی ہے۔
416831