كربلا میں مسجد" صاحب الزمان (عج)" كا افتتاح

IQNA

كربلا میں مسجد" صاحب الزمان (عج)" كا افتتاح

14:00 - June 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1788240
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز حرم اباعبداللہ الحسين (ع) كے نزديك مسجد صاحب الزمان (عج) كا افتتاح ہوا۔ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں عراق كی مذہبی اور سماجی شخصيات نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " صوت العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد عراق كے ادارہ وقف كی كوششوں سے تعمير كی گئی ہے۔ عراق كے شيعہ ادارہ وقف كے انچارج " صالح سالم" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مسجد كے محراب اور ديواروں كو قرآنی آيات كی نقاشی سے مزين كيا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد میں بچوں اور جوانوں كی قرآنی تعليم كے لئے ايك سنٹر اور ايك اسلامی لائبريری بھی قائم كی گئی ہے۔
416831
نظرات بینندگان
captcha