بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " sabah" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ڈنمارك میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی اجلاس " آزادی بيان" میں وولڈرز نے اپنی تقرير میں ايك بار پھر پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كرتے ہوئے دين مبين اسلام كو ايك استبدادی دين اور اس كے پيروكاروں كو وحشی قرارديا ہے۔ اس نے مزيد كہا كہ يورپی ممالك میں موجود مساجد بند اور نئی مساجد كی تعمير ممنوع قرار دی جانی چاہیے۔ نيز قرآن كی طباعت پر بھی پابندی عائد ہونی چاہیے۔ مسلمانوں كو اپنے مدارس كھولنے كا اختيار نہیں ديا جانا چاہیے اور ہر وہ مسلمان جو كسی جرم كا ارتكاب كرے اسے يورپ میں زندگی گزارنے سے محروم كرتے ہوئے جلاوطن كر ديا جانا چاہیے۔
ياد رہے كہ گریٹ وولڈرز اسلام مخالف " آزادی " پارٹی كا سربراہ وہی شخص ہے جس نے كچھ ہی عرصہ قبل "فتنہ" نامی فلم بنائی تھی جس میں قرآن مجيد اور مسلمانوں كی توہين كی گئی ہے۔
421015