جمہوریہ چيك میں مسلمانوں كی تعداد میں مسلسل اضافہ

IQNA

جمہوریہ چيك میں مسلمانوں كی تعداد میں مسلسل اضافہ

14:01 - June 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1792087
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ چيك میں كميونسٹ حكومت كے زوال كو دو عشرے گزر جانے كے بعد اس ملك میں مسلمانوں اور اسلامی انجمنوں كی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " Islam Online" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر " پراگ" میں جامع مسجد كے ايك سرگرم كاركن نے بتايا ہے كہ روزانہ اس مسجد میں مسلمانوں كی بہت بڑی تعداد رجوع كرتی ہے اور اب یہ مسجد مسلمانوں كی اتنی بڑی تعداد كے لئے كم پڑ گئی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ جمہوریہ چيك میں مسلمانوں كی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہم عبادت گاہوں كی كمی كی وجہ سے سخت مشكلات كا شكار ہیں۔ انہوں نے كہا كہ مسلمانوں كی تعداد زيادہ ہونے كی وجہ سے ايك ہی مسجد میں ہمیں دو دفعہ نماز جمعہ منعقد كرنی پڑتی ہے تاكہ تمام مسلمان نماز جمعہ ادا كر سكیں۔ ۲۰۰۷ء كی مردم شماری كے مطابق جمہوریہ چيك میں مسلمانوں كی تعداد ۱۲ ہزار افراد تھی جبكہ موجودہ تخمينے كے مطابق اس وقت جمہوریہ چيك میں مسلمانوں كی تعداد تقريباً ۲۰ ہزار افراد ہے۔ ياد رہے كہ ۲۰۰۴ء كو جمہوریہ چيك میں اسلام كو الہی مذہب كے طور پر تسليم كيا گيا ہے۔
421651

نظرات بینندگان
captcha