بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے '' DunyaBulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے میں مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا كر نسل پرستی كے خلاف احتجاج كيا۔ آسٹريا پارليمنٹ میں حزب گرين كے نمائندے " Alev Korun" نے اس مظاہرے كے انعقاد كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ آسٹريا پارليمنٹ ہاؤس كے سامنے ہزاروں كی تعداد میں لوگ جمع ہو كر نسل پرستی كے خلاف اپنے غم وغصے كا اظہار كر رہے ہیں۔ حزب گرين كے نمائندے نے مزيد كہا ہے كہ گزشتہ چند مہينوں كے دوران يورپ میں نسل پرستی میں بہت زيادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہم یہاں پر اس لئے جمع ہوئے ہیں تاكہ نسل پرستانہ اقدامات كے خلاف احتجاج كریں۔
422264