آٓسٹريا كے گستاخ رسول (ص) كےخلاف دوبارہ مقدمہ

IQNA

آٓسٹريا كے گستاخ رسول (ص) كےخلاف دوبارہ مقدمہ

20:49 - June 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1792789
بين الاقوامی گروپ: آسٹريا كے شدت پسند گستاخ پيغمبر اسلام (ص) كے خلاف اس ملك كی عدالت نے دوبارہ مقدمہ درج كيا ہے۔ ايك سال پہلے بھی پيغمبر اسلام (ص) كی توہين كے جرم میں اس كے خلاف آسٹريا كی عدالت نے مقدمہ درج كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " وينٹر" نے گزشتہ سال اپنی انتخابی مہم میں پيغمبر اسلام (ص) كی توہين اور دين اسلام كا مذاق اڑايا تھا جس پر آسٹريا كی اسلامی انجمنوں نے اس كے خلاف ايف آئی آر درج كروائی تھی۔ اس كے جواب میں اس ملك كی عدالت نے اسے ۳ ماہ قيد اور ۲۴ ہزار يورو جرمانے كا حكم سنايا تھا۔ وينٹر نے اس فيصلے كے خلاف آسٹريا كی سپريم كورٹ اور فرجام كورٹ میں اس فيصلے كے خلاف اپيل كی تھی۔ تاہم مذكورہ دونوں عدالتون نے شواہد كی روشنی میں مذكورہ بالا فيصلے كو برقرار ركھا۔ وينٹر نے اس ناكامی كے بعد اعلان كيا ہے كہ اب میں يورپ كی انسانی حقوق كی عدالت میں رجوع كروں گا۔
422396

نظرات بینندگان
captcha