بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " وينٹر" نے گزشتہ سال اپنی انتخابی مہم میں پيغمبر اسلام (ص) كی توہين اور دين اسلام كا مذاق اڑايا تھا جس پر آسٹريا كی اسلامی انجمنوں نے اس كے خلاف ايف آئی آر درج كروائی تھی۔ اس كے جواب میں اس ملك كی عدالت نے اسے ۳ ماہ قيد اور ۲۴ ہزار يورو جرمانے كا حكم سنايا تھا۔ وينٹر نے اس فيصلے كے خلاف آسٹريا كی سپريم كورٹ اور فرجام كورٹ میں اس فيصلے كے خلاف اپيل كی تھی۔ تاہم مذكورہ دونوں عدالتون نے شواہد كی روشنی میں مذكورہ بالا فيصلے كو برقرار ركھا۔ وينٹر نے اس ناكامی كے بعد اعلان كيا ہے كہ اب میں يورپ كی انسانی حقوق كی عدالت میں رجوع كروں گا۔
422396