كراچی میں قرآن مجيد كی ۲۶ ویں نمائش كا افتتاح

IQNA

كراچی میں قرآن مجيد كی ۲۶ ویں نمائش كا افتتاح

14:03 - June 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1793087
اعزازی گروپ/ سيد كوثر عباس موسوی: گزشتہ روز پاكستان كے شہر كراچی میں قرآن مجيد كی ۲۶ نمائش كا افتتاح ہوا۔ اس نمائش كا افتتاح پاكستان میں نمائندہ ولی فقیہ كی كوششوں سے ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے كراچی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز كراچی میں اس نمائش كا افتاح مسجد خيرالعمل میں ہوا۔ اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں پاكستان میں نمائندہ ولی فقیہ " حجت الاسلام والمسلمين سيد ابوالفضل بھاءالدينی" كے علاوہ كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاؤس كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " سيد حسن تقی زادہ" نے بھی شركت كی۔ اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمين بھاءالدينی نے كہا كہ اس قسم كی نمائشوں كے انعقاد سے اس خطے میں قرآنی اور اسلامی ثقافت كو فروغ ملے گا۔
422716

نظرات بینندگان
captcha