غزہ محاصرے كے خلاف مظاہرہ

IQNA

غزہ محاصرے كے خلاف مظاہرہ

14:36 - June 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1794008
بين الاقوامی گروپ: غزہ محاصرے كے خلاف غزہ كی پٹی كے جنوب میں راہداری "ارز" كے نزديك آج مظاہرہ ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" نے خبررساں ادارے " Ma,an" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ غزہ محاصرہ مخالف كمیٹی كے سربراہ نے كہا ہے كہ اس مظاہرے كا مقصد غزہ كے محاصرے كا خاتمہ اور فلسطينی قيديوں كی رہائی ہے۔ غزہ محاصرہ مخالف كمیٹی كے سربراہ نے مزيد كہا كہ غزہ كو دنيا كے ديگر علاقوں كی طرح آزاد اور فلسطينی قيديوں كو رہا ہونا چاہیے۔ ياد رہے كہ غاصب اسرائيل نے ۲۰۰۷ء سے غزہ جانے والی تمام راہداريوں كو بند كر كے ۱۵ لاكھ فلسطينيوں كو غزہ میں محصور كر ركھا ہے۔
424226
نظرات بینندگان
captcha