عالمی مالياتی اداروں كی كنیڈا میں اسلامی بينك كے افتتاح میں دلچسپی

IQNA

عالمی مالياتی اداروں كی كنیڈا میں اسلامی بينك كے افتتاح میں دلچسپی

14:37 - June 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1794517
بين الاقوامی گروپ: عالمی مالياتی ادارے كنیڈا میں حكومت كی موافقت كی صورت میں اسلامی بينك كا افتتاح كرنا چاہتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كنیڈا كے اقتصادی جريدے نے یہ خبر شائع كی كہ بہت سےعالمی ادارے كنیڈا حكومت كی طرف سے اس ملك میں اسلامی بينك كی تاسيس كی منظوری كے انتظار میں ہیں ۔ اس جريدے نے لكھا ہے كہ كنیڈا حكومت اب تك ۶ بين الاقوامی مالياتی اداروں كی اس ملك میں اسلامی بينك كی تاسيس پر مبنی درخواست كو رد كر چكی ہے جبكہ كنیڈا كے اقتصاد دانوں كا خيال ہے كہ اگر اس ملك میں اسلامی بينك كی برانچ قائم كر دی جائے تو اس كے ذريعے كنیڈا اقتصادی بحران سے نكل سكتا ہے۔
424168

نظرات بینندگان
captcha