بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كنیڈا كے اقتصادی جريدے نے یہ خبر شائع كی كہ بہت سےعالمی ادارے كنیڈا حكومت كی طرف سے اس ملك میں اسلامی بينك كی تاسيس كی منظوری كے انتظار میں ہیں ۔ اس جريدے نے لكھا ہے كہ كنیڈا حكومت اب تك ۶ بين الاقوامی مالياتی اداروں كی اس ملك میں اسلامی بينك كی تاسيس پر مبنی درخواست كو رد كر چكی ہے جبكہ كنیڈا كے اقتصاد دانوں كا خيال ہے كہ اگر اس ملك میں اسلامی بينك كی برانچ قائم كر دی جائے تو اس كے ذريعے كنیڈا اقتصادی بحران سے نكل سكتا ہے۔
424168