بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كورس كی اختتامی تقريب میں تحريك اسلامی " امل" اور لبنان كی مذہبی انجمنوں كے كچھ عہديداروں نے شركت كی۔ یہ تقريب تلاوت قرآن مجيد سے شروع ہوئی۔ اس كے بعد تحريك اسلامی امل كے ثقافتی امور كے انچارج " حسن شريفہ" نے اپنی تقرير میں قرآن مجيد كی اہميت بيان كرتے ہوئے قرآنی تعليمات پر عمل كرنے كی تاكيد كی۔
424795