مراكش میں قرآنی مقابلوں كا اہتمام

IQNA

مراكش میں قرآنی مقابلوں كا اہتمام

13:55 - June 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1794823
بين الاقوامی گروپ: اس سال ۱۶ رمضان المبارك كو مراكش كے دارالحكومت " ارباط" میں ملكی سطح پر ترتيل ، حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے مراكش كی وزارت مذہبی امور كی كوششوں سے منعقد ہوں گے اور ان مقابلوں میں مراكش كی مختلف رياستوں سے منتخب افراد شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ یہ ۴ روزہ مقابلے ۱۹ رمضان المبارك كو اختتام پذير ہوں گے اور شہر رباط میں واقع علماء مراكش كونسل كے دفتر میں ان مقابلوں كی اختتامی تقريب منعقد ہو گی۔
424781

نظرات بینندگان
captcha