كويت میں موسم گرما كے قرآنی كورسز میں داخلوں كا آغاز

IQNA

كويت میں موسم گرما كے قرآنی كورسز میں داخلوں كا آغاز

20:26 - June 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1795569
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور میں اسلامی تحقيقاتی ادارے كے مدير " محمد العمر" نے خبر دی ہے كہ كويت میں موسم گرما كے قرآنی كورسز میں داخلون كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " محمد العمر" نے كہا كہ كويت میں موسم گرما كی حفظ ، تلاوت ، تجويد، ترتيل اور تفسير قرآن كی كلاسوں میں شركت كے لئے ۲۵ جون ۲۰۰۹ء كو ناموں كے اندراج كا آغاز ہوا ہے جو ۲ جولائی ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گا۔
محمد العمر نے مزيد كہا كہ ناموں كے اندراج كے لئے كويت كے كسی بھی حفظ قرآنی سنٹر میں رجوع كيا جا سكتا ہے۔ ياد رہے كہ یہ كلاسیں اس سال ۵ جولائی كو شروع ہوں گی اور ۳۰ جولائی ۲۰۰۹ء تك جاری رہیں گی۔
425568
نظرات بینندگان
captcha