تفسير نور كی ۸ جلدوں كا آذری زبان میں ترجمہ

IQNA

تفسير نور كی ۸ جلدوں كا آذری زبان میں ترجمہ

12:28 - June 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1795827
ادبی گروپ: ترجمے اور قرآن مجيد كی تفسير پر مشتمل حجت الاسلام والمسلمين " محسن قرائتی" كی سليس فارسی زبان میں تفسير قرآن "نور" آذری زبان میں ترجمہ ہو كر شائع ہو گئی ہے۔ اسے فائز پبلشرز نے شائع كيا ہے۔
فائز پبلشرز كے مدير " محمد حسين جعفری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت تك اس ۱۲ جلدی تفسير قرآن كی ۸ جلدوں كا آذری زبان میں ترجمہ شائع ہوچكا ہے۔ یہ ترجمہ ايرانی الاصل " آرزو حاجی" جو كہ آذربائيجان میں مقيم ہیں نے كيا ہے ۔ تفسير نور كی ديگر ۴ جلدیں بھی اشاعت كے آخری مراحل سے گزر رہی ہیں اور عنقريب آذری مسلمانوں كے استفادہ كے لئے یہ تفسير بطور كامل آذری زبان میں شائع ہو جائے گی۔ ياد رہے كہ " تفسير نور" كی ہر جلد آذری زبان میں ۲۰۰۰ كی تعداد میں شائع ہوئی ہے۔
426014

نظرات بینندگان
captcha