عمان میں موسم گرما كے قرآنی كورسز كا آغاز

IQNA

عمان میں موسم گرما كے قرآنی كورسز كا آغاز

12:38 - June 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1796338
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز عمان كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سےعمان كے مختلف شہروں میں حفظ قرآن سنٹرز میں حفظ قرآن، قرائت قرآن اور احكام كے موضوعات پر كلاسوں كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عمان كے اخبار " الشبيبۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عمان كے وزير اوقاف ومذہبی امور " عبداللہ بن محمد السالمی" نے كہا كہ ان كلاسوں میں طلباء و طالبات كو حفظ قرآن ، قرائت قرآن اور فقہی احكام كی تعليم دی جائے گی۔ " السالمی" نے مزيد كہا كہ موسم گرما كی ان قرآنی اور مذہبی كلاسوں میں عمان كے نامور قرآنی اساتذہ اور علماء دين تدريس كریں گے۔
426745

نظرات بینندگان
captcha