بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ ہرمزگان كی رپورٹ كے مطابق موسم گرما كی چھٹيوں كے آغاز كے ساتھ ہی جزيرہ قشم میں خواتين كے لئے تفسير قرآن كی كلاسوں كا ادارہ اسلامی تبليغات میں آغازہو گيا ہے۔ ان كلاسوں میں ايك خاتون مفسر قرآن ،درس تفسير قرآن ديتی ہے۔ جزيرہ قشم كے ادارہ اسلامی تبليغات كے سرپرست حجت الاسلام والمسلمين " غلامی" نے كہا كہ قرآن مجيد بشريت كو گمراہيوں سے نجات دلاتا ہے اور انسان جتنا قرآن مجيد سے دور ہو گا اس كی مشكلات میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كی ترويج میں ہمیں صرف قرائت اور حفظ قرآن پر اكتفا نہیں كرنا چاہیے بلكہ سب سے زيادہ اہم قرآن مجيد كے مفاہيم اور معانی كو درك كرنا ہے اور ہماری كوشش ہے كہ جوانوں كو زيادہ سے زيادہ قرآنی مفاہيم سے آشنا كریں۔ ياد رہے كہ تفسير قرآن كی یہ كلاسیں ايك ماہ تك جاری رہیں گی۔
427953