بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "CIHAN" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دبئی میں اسلام قبول كرنے والوں سے متعلق ادارہ كے انچارج " ہدی خلفان الكعبی" نے كہا ہے كہ دبئی میں مقيم غير مسلم افراد يا متحدہ عرب امارات میں سيروسياحت كے لئے آنے والے غير مسلم افراد مسلمانوں كے حسن سلوك اور دين اسلام كی تعليمات سے متاثر ہو كر دين اسلام قبول كر ليتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان تازہ اسلام قبول كرنے والوں میں اكثريت فلپائن ، چين، ہندوستان اور روس كی خواتين كی ہے۔ گزشتہ سال ۸۷۸ افراد نے اسلام قبول كيا تھا جن میں خواتين كی تعداد ۵۷۶ تھی۔ گزشتہ ۶ ماہ كے دوران ۱۷۶۳ افراد نے اسلام قبول كيا ہے۔ يوں گزشتہ سال كی نسبت یہ تعداد دو برابر ہے۔
428256