بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں افغانستان كے سابق صدر، افغانستان كی جہادی شخصيت اور افغانستان پارليمنٹ كے ممبر " برہان الدين ربانی" نے حفظ قرآن كی اہميت كے موضوع پر خطاب كيا۔ انہوں نے بچوں كی قرآنی تعليم میں علماء، والدين اور قرآنی اساتذہ كے كردار كو اہم قرار ديا۔ ياد رہے كہ گلبھار حفظ قرآن سنٹر كو ۱۳۰۸ ہجری شمسی میں قاری قرآن محمد حسين گلبھار نے تاسيس كيا تھا اور اس قرآن سنٹر سے بہت زيادہ افراد نے قرآن مجيد حفظ كيا ہے۔
429516