بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " المسلم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد فرجانی نے كہا كہ موجودہ دور میں مغربی ممالك كے بہت سارے مراكز پر یہودی لابی كا اثرورسوخ كارفرما ہے اور وہ آئے دن اسلام كے خلاف پروپيگنڈہ میں مصروف ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس وقت مغربی ممالك میں لاكھوں مسلمان مقيم ہیں۔ ان میں سے بہت سارے ايسے ہیں جو اصيل يورپين شمار ہوتے ہیں جب كہ بہت سارے يورپی ممالك جيسے فرانس، برطانیہ اور بلجيئم میں مسلمانوں كو اعلی حكومتی عہدوں پر فائز نہیں كيا جاتا۔ فرجانی نے كہا كہ مغربی ممالك، اسلام اور مسلمانوں كے خلاف نفسياتی جنگ جاری ركھے ہوئے ہیں لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ وحدت ويگانگت اور مختلف اسلامی سنٹر قائم كر كے لوگوں كو اسلام سے آشنا كریں اور ان كی اسلام مخالفت كو ختم كریں ۔ انہوں نے كہا كہ اگرچہ یہودی لابی بہت كم ہے ليكن وہ برطانیہ كے بہت سارے مراكزپر اپنا اثر و رسوخ ركھتے ہیں اور اسلام كے خلاف منفی پروپيگنڈہ میں مصروف ہیں۔
430913