بلغاریہ میں موسم گرما كے قرآنی تعليمی كورسز كا آغاز

IQNA

بلغاریہ میں موسم گرما كے قرآنی تعليمی كورسز كا آغاز

12:01 - July 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1800247
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز بلغاریہ كے شہر " Kircaali " میں حفظ اور قرائت قرآن كے كورسز كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Kircaalihaber " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر " Kircaali" كے مفتی " شعبان علی احمد" نے كہا ہے كہ اس شہر اور اس كے اطراف كے دیہاتوں میں ۵۰ سے زائد حفظ اور قرائت قرآن كے سنٹرز بلغاری مسلمانوں كو قرآن مجيد كی تعليم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان قرآن سنٹرز میں حفظ اور قرآئت قرآن كی كلاسیں دو ماہ تك جاری رہیں گی اب تك ان كلاسوں میں سب سے زيادہ دلچسپی كا مظاہرہ جوان كر رہے ہیں۔ علی احمد نے كہا كہ موسم گرما كی ان قرآنی كلاسوں كے علاوہ بلغاری مسلمانوں كو دينی تعليم سے آشنا كيا جائےگا۔ ياد رہے كہ بلغاریہ میں ترك مسلمانوں كی اكثريت ہے اور "Kircalli" میں بھی ترك مسلمانوں ہی كی اكثريت ہے۔
431398

نظرات بینندگان
captcha