بين الاقوامی گروپ: ۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو جرمنی كے دارالحكومت برلن میں اسلامی ثقافتی فيسٹيول كا آغاز ہوا جس كی افتتاحی تقريب میں متحدہ عرب امارات كے وزير ثقافت " عبدالرحمن العوسیں" اور جرمنی كے وزير ثقافت "Bernd Neumann" نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی خبررساں ايجنسی "ايكنا" WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ فيسٹيول جرمنی میں متحدہ عرب امارات كے كلچرل سنٹر اور سفارت خانے كی كوششوں سے منعقد ہو رہا اور ايك ہفتہ جاری رہے گا۔ اسلامی آرٹ ، اسلامی ممالك كے ہينڈی كرافٹس اور اسلامی قلمی نسخوں كی نمائش اس اسلامی ثقافتی فيسٹيول كے پروگراموں میں شامل ہے۔
431484