سعودی عرب میں موسم گرما كے حفظ قرآن كورسز كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں موسم گرما كے حفظ قرآن كورسز كا آغاز

13:12 - July 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1800846
بين الاقوامی گروپ: آج سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كے مختلف علاقوں میں حفظ قرآن كے۲۱۳ كورسز كا آغاز ہوا۔ ان كورسز كا اہتمام شہر رياض كی انجمن حفظ قرآن نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"المسلم" سائٹ كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ انجمن حفظ قرآن سے وابستہ قرآن سنٹرز كی كونسل كے سربراہ " ابراہيم بن عبداللہ العيد" نے ان كورسز كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كورسز شہر رياض كے مختلف قرآن سنٹرز اور مساجد میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن كے ۲۱۳ كورسز میں سے ۱۲۶ كورسز خواتين سے متعلق ہیں جبكہ ۸۷ كورسزمرد حضرات سے مخصوص ہیں۔
432132

نظرات بینندگان
captcha