قرآنی انسٹیٹيوٹ " فجر آفرين" كے مدير سيد " مہدی موسوی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس میں ۱۵ سال سے زائد عمر كی ۱۷ خواتين شركت كر رہی ہیں اور یہ كورس ۴ ماہ تك جاری رہے گا۔ اس كورس كے انعقاد كا مقصد قرآنی ثقافت كی ترويج ہے۔" فجر آفرين" قرآنی انسٹیٹيوٹ كے مدير نے مزيد كہا ہے كہ اس ۴ ماھہ كورس كے اختتام پر امتحان ہو گا اور پاس ہونی والی خواتين كو سند دی جائےگی۔ موسوی نے كہا كہ مذكورہ كورس سيستان و بلوچستان كے ادارہ اسلامی ثقافت و ارشاد كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے۔
431660