بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار" الجزيرہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جمہوریہ كرغزستان میں اب تك متعدد مساجد مرمت اور تقريباً ۲۰۰ مساجد كی تعميركا كام مكمل ہوچكا ہے۔ سعودی عرب كے ادارہ وقف كے جمہوریہ كرغزستان میں ديگر منصوبوں میں ڈسپنسريز كا قيام اور ثقافتی وسماجی پروگراموں كا انعقاد شامل ہے۔ ياد رہے كہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب كے ادارہ وقف نے جمہوریہ كرغزستان میں اسلامی مركز قائم كيا ہے۔
432751