بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العربير رائٹرز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ بم دھماكہ پاكستان كے شہر " مياں چنوں " میں بچوں كے قرآن سنٹر میں ہوا ہے جس كے نتيجے میں كم از كم ۹ افراد جان بحق اور دسيوں زخمی ہوئے ہیں۔ ميان چنوں كے سكيورٹی اہل كار" كامران خان" كی رپورٹ كے مطابق یہ دھماكہ مذكورہ قرآن سنٹر كے پڑوس میں ايك گھر میں دھماكہ خيز مواد پھٹنے سے ہوا اور اس قرآن سنٹر كے كم از كم ۶۰ بچے اس دھماكے كی زد میں آئے ہیں۔ اس دھماكے كی وجہ سے قريبی گھروں كو بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے مبينہ طور پر اس دھماكے دسيوں گھر مكمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
433248