بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Dubaijamaat" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں قرآن مجيد كی تعليم حاصل كرنے كا شوق پيدا كرنا ہے۔
ان مقابلوں میں ۵ سے ۱۷ سال كی لڑكياں اور ۶ سے ۱۸ سال كے لڑكے شركت كریں گے لڑكوں اور لڑكيوں كے لئے یہ مقابلے عليحدہ عليحدہ منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں كا موضوع قرائت قرآن ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے لڑكوں اور لڑكيوں كو انعامات بھی ديئے جائیں گے۔ ياد رہے كہ ۱۸ سال سے زيادہ عمر والے افراد كے لئے بھی اس مركز میں ہر روز ايك عليحدہ مقابلہ منعقد ہو گا۔
432419