دمشق میں " قدس" نامی پہلی كتاب نمائش كا افتتاح

IQNA

دمشق میں " قدس" نامی پہلی كتاب نمائش كا افتتاح

17:03 - July 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1802540
ثقافت و آرٹ گروپ: گزشتہ روز دمشق میں " قدس" نامی پہلی كتاب نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔ اس نمائش كا افتتاح شام كی وزارت ثقافت اور عرب رائٹرز يونين كے باہمی تعاون سے ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش میں قدس اور فلسطين كے موضوع پر ۳۰۰ سے زائد كتابیں ركھی گئی ہیں اور یہ نمائش ۲۲ جولائی تك جاری رہے گی۔ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد قدس و فلسطين سے آشنائی اور لوگوں كو اس علاقے كے تشخص كو لاحق خطرات سے آگاہ كرنا ہے۔
434014

نظرات بینندگان
captcha