بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " أوال" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كی شيعہ علماء كونسل نے اپنے ايك بيانیے میں اس واقع پر يورپ اور امريكہ كی بے توجہی اور اسلامی و عرب ممالك كی خاموشی پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔ اس بيانیے میں جرمن قاتل كے خلاف عدالتی كاروائی كے مطالبے كے علاوہ اسلامی حجاب كو مسلمانوں كی دينی اور مذہبی علامت قرارديا گيا ہے جبكہ يورپی ممالك میں اسلامی حجاب كو دہشت گردی كی علامت كے طور پر جانا جاتا ہے۔ بحرين كی شيعہ علماء كونسل نے اس بيانیے كے آخر میں اس مسلمان خاتون كے قتل كا سرچشمہ اسلامی عقائد پر مغرب شدت پسندوں كے حملوں كو قرار ديا ہے۔
436559