۲۶ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

۲۶ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

18:33 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804549
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تہران میں ۲۶ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز ايران كے ممتاز قاری " حسين سعيديان" كی تلاوت قرآن كريم سے ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۶ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے دن پہلی نشست میں شام ، ماريطانیہ، ايتھوپيا، ڈنمارك ، تھائی لينڈ، آذربائيجان،كويت، سری لنكا، اور تيونس كے ۹ قراء اور حفاظ نے ايك دوسرے سے مقابلہ كيا۔ دوسری نشست میں سویڈن، ماريطانیہ، كويت، لبنان، عمان، شام ، كينيا، اور زمبابوے كے آٹھ نمائندوں نے باہمی مقابلے میں شركت كی جبكہ نماز مغرب كے بعد منعقدہ تيسری نشست میں اردن، تھائی لينڈ ، مالی ، سنيگال، اور لبنان كے پانچ قراء اور حفاظ نے آپس میں مقابلہ كيا۔ ايران كے وزير ثقافت و ارشاد اسلامی "صفار ہرندی" كے خطاب اور استاد " شيخ رافع محمد جواد العامری" كی تلاوت قرآن كے ساتھ ان مقابلوں كا پہلا دن اپنے اختتام كو پہنچا۔
436594

نظرات بینندگان
captcha