تركی میں حفاظ كرام كا اجلاس

IQNA

تركی میں حفاظ كرام كا اجلاس

18:52 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804555
بين الاقوامی گروپ: ۱۹ جولائی كو تركی كے "دورك" شہر كے حفاظ كرام كا اجلاس منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے خبررساں ايجنسی" Haber7" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے" دورك" شہر میں حفاظ كرام كا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملك كی سياسی و مذہبی شخصيات نے شركت كی اور اس میں تركی كے وزير اعظم " رجب طيب اردگان" كا پيغام بھی پڑھ كر سنايا گيا ۔ مندوبين میں مذہبی امور كے مشاور اور تركی كے اسپيكر بھی شامل تھے۔ " دورك" شہر كے ميئر نے افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جووالدين اپنے بچوں كو قرآنی تعليم سے آراستہ كرتے ہیں وہ كبھی بھی پشيمان نہیں ہوں گے كيونكہ انہوں نے اپنی اولاد كو دينی خدمت كے لئے وقف كر ديا ہے۔ اس موقع پر بعض حفاظ كرام نے قرآنی آيات سے حاضرين كے قلوب كو منور كيا اور دوسرے خطباء نے تجويد، قرائت اور قرآنی تعليمات كی اہميت كو اجاگر كيا۔ آخر میں رسول خدا (ص) كی شان میں مذہبی قصائد پڑھے گئے اور بعض حفاظ كرام كو اسناد سے نوازا گيا۔
436497

نظرات بینندگان
captcha