آسٹريليا میں اسلام سے آگاہی پر مشتمل كتابچے كی تقسيم

IQNA

آسٹريليا میں اسلام سے آگاہی پر مشتمل كتابچے كی تقسيم

21:27 - July 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1805055
بين الاقوامی گروپ: آسٹريلوی حكومت نے اس ملك كے حكومتی عہديداروں اور سياستدانوں كے درميان اسلام سے آگاہی پر مشتمل ايك كتابچے كی تقسيم كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Dunya Bulteni" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بعض ممالك میں اسلام مخالف لہر میں تيزی آنے كی بناء پر آسٹريلوی حكومت نے اس ملك كے حكومتی عہديداروں ، سياستدانوں اور پوليس كے درميان اسلام سے آگاہی پر مشتمل كتابچے كو تقسيم كرنے كا فيصلہ كيا ہے تاكہ یہ افراد اسلام كے اصولوں اور اس دين كے حقيقی چہرے سے واقف ہو سكیں۔
وكٹوريا صوبے كی پوليس نے اس كتابچے كو آمادہ كيا ہے اور طے یہ پايا ہےكہ یہ كتابچہ رواں سال كے آخر میں اس صوبے كے تمام سياستدانوں اور پوليس كے درميان تقسيم كر ديا جائے۔
اس كتابچے میں، اسلام اور اس كی تعليمات سے آگاہی، اسلام اور دہشت گردی كے درميان فرق قائل ہونے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔ اسی طرح اس كتابچے كے قارئين سے تقاضا كيا گيا ہے كہ وہ ايسی باتوں سے پرہيز كریں جن سے اسلام اور مسلمانوں كی اہانت ہوتی ہو۔
436794

نظرات بینندگان
captcha