بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر جاسك كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام والمسلمين " بنی خزاعی" نے اس مقابلے كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد اس شہر كے لوگوں اور بالخصوص جوانوں میں انتظار اور مہدويت كی ثقافت كا فروغ ہے۔ اس مقابلے كے شركاء ۶ اگست ۲۰۰۹ء تك اس مقابلے سے متعلق سوالات كے جوابات ارسال كر سكتے ہیں۔ ياد رہے كہ اس مقابلے سے متعلق سوالات كے صحيح جوابات ارسال كرنے والوں كو قرعہ كے انعامات ديئے جائیں گے۔
437426