بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے ''ihlassondakika" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی قائدين ، سياستدانوں، وكلاء اور غير سركاری تنظيموں نے برطانیہ میں اسلام دشمنی پر مشتمل بڑھتی ہوئی پاليسی پر اظہار افسوس كيا ہے۔ پارليمنٹ میں ڈيموكریٹك پارٹی كے ترجمان " جنی تونگ" نے بھی اس كمیٹی كی تشكيل كو مستحسن اقدام قرار ديتے ہوئے كہا كہ برطانیہ میں مسلمانوں كے حقوق كی پاسداری ضروری ہے۔ كمیٹی نے ايك بيان میں حكومت برطانیہ سے مطالبہ كيا ہے كہ ملك میں نسلی امتياز، ذرائع ابلاغ كی جانب سے افواہیں پھيلانا، سياستمداروں كی طرف سے اسلام كی ہتك حرمت اور حجاب پر پابندی جيسے امور پر فوری طور پر توجہ دی جائے۔
436931