زنجان میں ۵۰ قرآن سنٹرز كی قرآنی سرگرمياں

IQNA

زنجان میں ۵۰ قرآن سنٹرز كی قرآنی سرگرمياں

18:05 - July 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1805898
اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: زنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست نے كہا ہے كہ صوبہ زنجان كی شہری اور دیہی آبادی میں ۵۰ قرآن سنٹرز، قرآنی سرگرمياں انجام دے رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے زنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ زنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام "علی دشتكی" نے كہا ہے كہ زنجان میں قرآنی ثقافت كے فروغ كے سلسلے میں انجام پانے والا بنيادی ترين كام قرآنی سنٹرز كا قيام ہے۔ انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ملك میں قرآنی سنٹرز كے قيام كے بڑے اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بعثت پيغمبر اسلام (ص) كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعثت پيغمبر (ص) كا مقصد انسانيت كی سعادت اور خوشبختی كی طرف رہنمائی تھی۔ ليكن افسوسناك امر یہ ہے كہ مغربی ممالك انبياء كی تعليمات كو بشريت كی ترقی اور پيشرفت كے منافی جانتے ہیں۔
437573

نظرات بینندگان
captcha