بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے زنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ زنجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام "علی دشتكی" نے كہا ہے كہ زنجان میں قرآنی ثقافت كے فروغ كے سلسلے میں انجام پانے والا بنيادی ترين كام قرآنی سنٹرز كا قيام ہے۔ انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ملك میں قرآنی سنٹرز كے قيام كے بڑے اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بعثت پيغمبر اسلام (ص) كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعثت پيغمبر (ص) كا مقصد انسانيت كی سعادت اور خوشبختی كی طرف رہنمائی تھی۔ ليكن افسوسناك امر یہ ہے كہ مغربی ممالك انبياء كی تعليمات كو بشريت كی ترقی اور پيشرفت كے منافی جانتے ہیں۔
437573