صوبہ كردستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے سرپرست " محمد دھنوی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآنی نسخے قرآنی كلاسوں میں استفادے اور مساجد میں قرآنی مجيد كی كمی كو پورا كرنے كے لئے تقسيم كیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت صوبہ كردستان میں ۲۵۰۰ مساجد موجود ہیں جن كی مذہبی كتابوں كی ضرورت كو پورا كرنا ادارہ تبليغات اسلامی كی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے كہا كہ ۲۱ قرآنی سنٹرز اور قرآنی ادارے بھی صوبہ كردستان میں قرآنی سرگرميوں میں مصروف ہیں۔
439062