يمن میں " معاذ" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

يمن میں " معاذ" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

21:40 - July 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1807225
بين الاقوامی گروپ:يمن كے شہر "تعز" میں اس سال يكم اگست سے ۶ اگست تك " معاذ" نامی حفظ قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "يمن نيوز" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا انتظام كرنے والی كمیٹی كے سربراہ" عبدالملك داؤود" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں پہلی بار ملكی سطح پر حفاظ قرآن شركت كریں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن كے ان مقابلوں میں يمن كے ۱۶ صوبوں كے حفاظ قرآن شركت كریں گے۔
ياد رہے كہ پہلی بار خواتين كے لئے بھی ان مقابلوں كا اہتمام كيا گيا ہے اور ۱۶ سے ۲۰ سال كی عمر كی خواتين ان مقابلوں میں شركت كر سكیں گی۔البتہ خواتين كے لئے یہ مقابلے عليحدہ منعقد ہوں گے۔
439743

نظرات بینندگان
captcha