اردن میں حضرت لوط (ع) كا ميوزيم تعمير كيا جا رہا ہے

IQNA

اردن میں حضرت لوط (ع) كا ميوزيم تعمير كيا جا رہا ہے

14:38 - July 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1807738
فن وثقافت گروپ: اردن كی وزارت سيرو سياحت كی كوششوں سے ميوزيم حضرت لوط (ع) كی تعمير كی جا رہی ہے اور عنقريب اسلامی آثار كی وزٹ كے شائقين كے لئے اسے كھول ديا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كے روزنامہ " الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی وزارت سيرو سياحت نے اعلان كيا ہے كہ غار لوط (ع) سے ۲۰۰ میٹر كے فاصلے پر موجود ميوزيم حضرت لوط (ع) كی عمارت كا افتتاح كيا جائے گا جس میں قوم لوط كی زندگی سے مربوط تہذيب و تمدن اور ديگر اسلامی تمدنوں سے مربوط اشياء ركھی گئی ہیں۔ اردن كی وزارت سيرو سياحت كے عہديدار فوازالخريشہ نے اس بارے میں كہا كہ یہ ميوزيم ۲۰ لاكھ دينار سے زائد كی لاگت سے زير تعمير ہے۔ كہا جاتا ہے كہ غار لوط جنوب اردن كے صوبہ گرك میں واقع ہے جو ۱۹۸۶ء كو كشف ہوا تھا۔
439888

نظرات بینندگان
captcha