بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ كے حكام نے اسلامی قوانين كے احترام كی غرض سے اس ملك كی لیڈی پوليس كو احكامات جاری كیے ہیں كہ اگر انہیں مسجد جانا پڑے تو وہ اسلامی حجاب كی مراعات كریں۔
ياد رہے كہ انگلينڈ كے بعض علاقوں میں اس جديد حكم پر عمل شروع ہو گيا ہے اور عنقريب پورے انگلينڈ میں یہ حكم نافذ العمل ہو جائے گا۔ انگلينڈ كی مسلم انجمنوں نے اس اقدام پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اقدام كی وجہ سے سكيورٹی فورسز اور آسمانی اديان كے پيروكاروں كے درميان روابط میں بہتری آئے گی۔
440477