شارجہ میں بچوں كے لئے موسم گرما كی قرآنی كلاسوں كا آغاز

IQNA

شارجہ میں بچوں كے لئے موسم گرما كی قرآنی كلاسوں كا آغاز

12:52 - August 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1809073
بين الاقوامی گروپ: ۲ اگست ۲۰۰۹ء كو شارجہ میں ۵ سے ۱۰ سال كے بچوں كے لئے قرآنی كلاسوں كا آغاز ہوا ہے اور یہ كلاسیں رواں ماہ كی ۲۲ تاريخ تك جاری رہیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Shjmadressa" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ موسم گرما كی ان قرآنی كلاسوں كا اہتمام مدرسہ امام جعفر صادق (ع) كی انتظامیہ نے كيا ہے اور ان كلاسوں میں بچوں كو تجويد، لحن، قرائت قرآن اور حفظ قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ ان قرآنی كلاسوں كے انعقاد كا مقصد بچوں كی قرآن مجيد كی تعليم میں دلچسپی پيدا كرنا ہے۔ یہ كلاسیں ہفتے میں ۳ دن اتوار، منگل اور جمعرات كو ہوا كریں گی اور ان كلاسوں كا دورانیہ دو گھنٹے ہو گا۔
442004

نظرات بینندگان
captcha