ترجمہ سنٹر كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين محمد نقدی نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سنٹر میں دو سال پہلے پشتو زبان میں قرآن مجيد كے ترجمے كا آغاز ہوا تھا اوراب تك ۱۵ پاروں كا ترجمہ مكمل ہو چكا ہے۔ اميد ہے كہ آئندہ سال تك یہ ترجمہ مكمل ہو جائے گا۔ حجت الاسلام محمد نقدی نے كہا ہے كہ اب تك اس سنٹر كی طرف سے انگريزی، فرانسوی ، اسپانوی اور چينی زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمے ہو چكے ہیں۔ ليكن ديگر ممالك میں انجام ديئے گے ۱۰۸ زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمے اس سنٹر میں موجود ہیں۔
442331