قدس كے سلسلہ میں اسرائيلی سياست قابل مذمت ہے: احسان اوغلو

IQNA

قدس كے سلسلہ میں اسرائيلی سياست قابل مذمت ہے: احسان اوغلو

11:42 - August 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1809467
بين الاقوامی گروپ: oic كے چيئرمين احسان اوغلو نے ايك بيان میں قدس كے سلسلہ میں اسرائيلی سياست كی پر زور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی "sana" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كے چيئرمين احسان اوغلو نے قدس كے بارے میں اسرائيلی سياست كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كی جانب سے فلسطينيوں كی سرزمين پر ناجائز قبضہ ، یہوديوں كی آبادكاری كے لئے بستيوں كا قيام، مسجد الاقصی میں دہشت گرد ٹولے كا داخل ہونا وغيرہ ايسے اقدامات ہیں جن كی جتنی بھی مذمت كی جائے كم ہے۔ انہوں نے اسلامی و عربی ممالك سے مطالبہ كيا كہ اسرائيل كو فلسطينی ميراث پر ناجائز قبضہ جمانے سے روكا جائے اور اس كے مقابلے میں ٹھوس موقف اختيار كيا جائے۔ oic كے چيئرمين نے كہا كہ اسرائيل كی بڑھتی ہوئی جارحيت كے مقابلے كے لئے ضروری ہے كہ اس پر بين الاقوامی طور پر دباؤ ڈالا جائے تاكہ اسرائيلی تسلط پسندی كو لگام دی جا سكے۔
442613

نظرات بینندگان
captcha