فلسطين میں حفظ قرآن كورس كا اختتام

IQNA

فلسطين میں حفظ قرآن كورس كا اختتام

14:37 - August 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1809588
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے قرآنی انسٹیٹيوٹ كی طرف سے فلسطين كے شہر الناصرۃ كے علاقہ "دبوریہ" میں منعقدہ حفظ قرآن كورس ختم ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العرب" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لڑكوں سے مخصوص حفظ قرآن كا یہ كورس گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تھا۔ اس كورس كے دوران اس كے شركاء كو مسجد الاقصی كی زيارت بھی كرائی گئی۔
حفظ قرآن كے اس كورس كے ناظر اور فلسطين كے نامور عالم دين " شيخ ايمن غنائم" نے اس كورس كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن كے اس كورس كے دوران ہماری كوشش رہی ہے كہ ہم قرآنی اخلاق كی ترويج كریں كيونكہ ايك حافظ قرآن كے لئے ضروری ہے كہ وہ قرآنی اخلاق كو بھی اپنے دل میں جگہ دے۔
443409
نظرات بینندگان
captcha