دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے امريكيوں كا سعودی عرب كا دورہ

IQNA

دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے امريكيوں كا سعودی عرب كا دورہ

14:09 - August 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1810222
بين الاقوامی گروپ:نيويارك كی قرآن و سنت انجمن نے گزشتہ روز تازہ اسلام قبول كرنے والے ۷۵ امريكيوں كو اسلامی تعليمات سے آگاہ كرنے كے لئے سعودی عرب بھيجا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے ''dikkathaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انجمن قرآن وسنت كے سربراہ "زاہد راشد" نے كہا ہے كہ ان افراد میں سے زيادہ تر وہ افراد ہیں جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول كيا ہے اور ہم نے اسلام كے بنيادی اصولوں سے آشنائی كے لئے انہیں سرزمين وحی بھيجا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ تازہ اسلام قبول كرنے والے امريكی حديث،قرائت قرآن، تجويد اور اسلامی فقہ كی كلاسوں میں شركت كریں گے۔ ان كلاسوں میں سعودی عرب كے ۵۰ نامور علماء درس دیں گے۔ ان كلاسوں میں تمام دروس عربی زبان میں ہوں گے ليكن امريكی مسلمانوں كے لئے ان دروس كا انگريزی زبان میں ترجمہ كيا جائے گا۔
443971
نظرات بینندگان
captcha