تركی كے شہر"عثمانیہ" میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

تركی كے شہر"عثمانیہ" میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد

15:02 - August 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1810748
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تركی كے شہر عثمانیہ میں لڑكوں اور لڑكيوں سے مخصوص قرائت قرآن كا مقابلہ منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے روزنامہ "Zaman" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلہ شہر عثمانیہ كی جامع مسجد میں منعقد ہوا جس میں تركی كے علماء اور سركاری شخصيات نے شركت كی۔ شہر عثمانیہ كے مفتی كے معاون نے ان مقابلوں كے اختتام پر ان مقابلوں میں نوجوانوں كی بھر پور شركت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ میں ان تمام افراد كا شكریہ ادا كرتا ہوں جنہوں نے اس مقابلے كے انعقاد میں ہماری مدد كی۔ انہوں نے اس عزم كا اظہار كيا كہ ہم آئندہ اس سے بھی بہتر انداز میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد كریں گے۔
444675

نظرات بینندگان
captcha