بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "قدس پريس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں فلسطينی حافظ قرآن طلباء كے علاوہ فلسطين كی چند سياسی اور سماجی شخصيات نے شركت كی۔ طالب ابوشعر نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے غزہ كی پٹی میں قرآنی مراكز كی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور غزہ كی پٹی كے مختلف علاقوں، قرآنی مراكز كی تعمير اور قرآنی سرگرميوں میں توسيع كے منصوبے پر كام كر رہی ہے۔ ياد رہے كہ فلسطين كے وزير اوقاف و مذہبی امور نے اس تقريب كے اختتام پر شركاء كا شكریہ ادا كيا اور حافظ قرآن طلباء میں انعامات تقسيم كيئے۔
445945