برونائی میں قرآنی مقابلوں كا آخری مرحلہ

IQNA

برونائی میں قرآنی مقابلوں كا آخری مرحلہ

15:16 - August 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1814092
بين الاقوامی گروپ: حفظ اور مفاہيم قرآن كے مقابلوں كا آخری مرحلہ ۱۵ اگست كو برونائی كے دارالحكومت بندرسری بگوان كے بين الاقوامی كانفرنسوں كے مركز میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Brudirect سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برونائی كی وزارت مذہبی امور نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن كے مقابلوں میں شركت كرنے والے ۳۶ افراد میں سے ۱۸ افراد فائنل مقابلے میں پہنچے ہیں جنہوں نے ۴ مختلف گروہوں میں ايك دوسرے سے مقابلہ كيا ہے۔ پہلے گروپ میں قرآن كی چھ چھوٹی سورتوں اور سورہ غاشیہ كی تفسير شامل ہے۔ دوسرے گروپ میں قرآن كی آٹھ سورتیں اور سورہ الرحمن كی تفسير، تيسرے گروپ میں ۱۳ سپاروں كے حفظ اور تيسویں پارے كی تفسير اور چوتھے گروپ میں ۲۸ سپاروں كے حفظ اور قرآن كے ۱۴سپاروں كی تفسير شامل ہے۔
برونائی كی وزارت مذہبی امور ان مقابلوں كو منعقد كروا رہی ہے۔
447847

نظرات بینندگان
captcha